بریکنگ
23 Dec 2024, Mon
Previous slide
Next slide

جامعہ عربيہ عمر فاروق چیئر ٹیبل اینڈ ایجوکیشنل ٹرسٹ ميں آپ كا خير مقدم ہے

جامعہ عربيہ عمر فاروق چیئر ٹیبل اینڈ ایجوکیشنل ٹرسٹ ايك انتہائى اہم اور فعال ٹرسٹ ہے

ٹرسٹ كا تعارف

قومى اور معاشرتى  ضروريات كے پيشِ نظر اس كا قيام 17/ جنورى 2003 كو عمل ميں آيا، اس ٹرسٹ نے الحمد لله  اس قليل مدت ميں كارہائے نماياں انجام ديئے ہيں، 

ٹرسٹ كا تعاون كريں

تمام ميدانوں ميں ٹرسٹ كى خدمات روز روشن كى طرح عياں ہيں،  يہ ٹرسٹ اپنے قيام كے زمانے سے لے كرآج تك پورے جوش وخروش  كے ساتھ دينى سماجى اور  رفاہى كاموں ميں بڑھ چڑھ كر حصہ لے رہاہے۔

جامعہ عربيہ عمر فاروق درياباد 

ہمارے ملك ہندوستان ميں اس  وقت مسلمانوں كو اپنا دين اور ايمان بچانا اور اس پر جمے رہنا سب سے اہم مسئلہ ہے، غيروں كى طرف سے  ان كا قلع قمع كرنے  اور انہيں نيست ونابود كرنے كى پورى كوشش كى جارہى ہے،   دہریت اور لادینیت کا بازار گرم ہے ، مذہب اسلام سے دشمنی ،  دينى مدارس و مراکز سے بغض ، خدا اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے  حقد وعداوت بڑھتی چلى  جارہی ہے ، 

دار العلوم فاروقيہ ديوبند  

جامعہ عربيہ عمر فاروق چیئر ٹیبل اینڈ ایجوکیشنل ٹرسٹ كا دوسرا اہم كارنامہ دارالعلوم فاروقيہ ديوبند كا قيام  ہے،  نونہلانِ اسلام كو الحاد اور بے دينى سے بچانے اور انہيں زيورِ تعليم سے آراستہ وپيراستہ كرنے كے ليے سن 2010 ميں حضرت مولانا نور الہدى قاسمی غفرلہ نے سرزمينِ  ديوبند  ميں دارالعلوم  فاروقيہ كے نام سے ايك ادارہ قائم كيا

پيراڈائز  انگلش ميڈيم  اسلامك اسكول 

وقت اور حالات كے تقاضوں پر عمل كرتے ہوئے، اور عصرى تعليم كى طرف لوگوں كے بڑھتے رجحانات كو ديكھتے ہوئے جامعہ عربيہ عمر فاروق چیئر ٹیبل اینڈ ایجوکیشنل ٹرسٹ نے سن 2021 ميں ايك  اسلامك اسكول كى بنياد ركھى جس كا نام پيراڈائز  انگلش ميڈيم  اسلامك اسكول ہے، يہاں پر پورے طور اسلامى ماحول ميں بچوں كو انٹر ميڈيٹ تك عصرى تعليم دى جاتى ہے،