جامعہ عربيہ عمر فاروق درياباد
ہمارے ملك ہندوستان ميں اس وقت مسلمانوں كو اپنا دين اور ايمان بچانا اور اس پر جمے رہنا سب سے اہم مسئلہ ہے، غيروں كى طرف سے ان كا قلع قمع كرنے اور انہيں نيست ونابود كرنے كى پورى كوشش كى جارہى ہے، دہریت اور لادینیت کا بازار گرم ہے ، مذہب اسلام سے دشمنی ، دينى مدارس و مراکز سے بغض ، خدا اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے حقد وعداوت بڑھتی چلى جارہی ہے ، مدارس ميں متبادل اور معقول تعلیمی نظام نہ ہونے کی وجہ سے مجبوراً مسلم بچے غيروں كے اسكول ميں داخلہ لے رہے ہيں، جہاں كا آزادانہ ماحول اور مخلوط تعليم بچوں ميں بے راه روى اور دين سے بيزارى كا سبب بنتا جا رہا ہے، بچے اسلامى تعليمات سے نا بلد ہوتے جا رہےہيں، ایسے نازک و مشکل ترین حالات كے پيشِ نظر معاشرہ كو دينى علوم سے روشناس كرانے اور بچوں كو دينى تعليم كے زيور سے آراستہ كرنے كے ليے، اور اپنے دين ومذہب پر ثابت قدم رہنے كے ليے حضرت مولانا نور الہدى قاسمی دامت بركاتہم نے 2006 ميں اسى ٹرسٹ كے تعاون سے درياباد ضلع سنت كبير نگر ميں ایک دینی، دعوتی، اصلاح اور تربیتی ادارہ کی بنیادرکھی، جسکا نام “جامعہ عربیہ عمر فاروق“ ركھا ،جس كى ديكھ ريكھ اور نظامت حضرت مولانا كے خلف رشيد مولانا رحمت اللہ نور قاسمی كر رہے ہيں، اللہ تعالی کے فضل و کرم سے یہ جامعہ اپنے قیام سے لیکر آج تک طلبہ کرام کی تعلیمی وتربیتی خدمات انجام دے رہا ہے، جو اپنی مثال آپ ہے۔