دار العلوم فاروقيہ ديوبند
جامعہ عربيہ عمر فاروق چیئر ٹیبل اینڈ ایجوکیشنل ٹرسٹ كا دوسرا اہم كارنامہ دارالعلوم فاروقيہ ديوبند كا قيام ہے، نونہلانِ اسلام كو الحاد اور بے دينى سے بچانے اور انہيں زيورِ تعليم سے آراستہ وپيراستہ كرنے كے ليے سن 2010 ميں حضرت مولانا نور الہدى قاسمی دامت بركاتہم نے سرزمينِ ديوبند ميں دارالعلوم فاروقيہ كے نام سے ايك ادارہ قائم كيا، اس كے ذمہ دار حضرت مولانا رحمت اللہ نور قاسمی دامت بركاتہم ہيں، دارالعلوم فاروقيہ اپنے قيام كے پہلے ہى دن سے طلبہ كى تعليم وتربيت ميں مصروف عمل ہے، اس ادارہ ميں حفظ وناظرہ وتجويد كے ساتھ ساتھ اعداديہ سے عربى ہفتم تك كى تعليم دى جاتى ہے، اور شعبہ افتاء كى بھى پڑھائى ہوتى ہے، اور بقدر ضرورت عصرى علوم بھى پڑھائے جاتے ہيں، اب تك اس ادارے سے ہزاروں كى تعداد ميں طلبہ فيض ياب ہو چكے ہيں۔