ٹرسٹ كے بارے ميں
جامعہ عربیہ عمر فاروق چیری ٹیبل اینڈ ایجوکیشنل ٹرسٹ
جامعہ عربیہ عمر فاروق چیریٹیبل اینڈ ایجوکیشنل ٹرسٹ ايك انتہائى اہم اور فعال ٹرسٹ ہے،علاقائى،قومى اور معاشرتى ضروريات كے پيشِ نظر اس كا قيام 17/ جنورى 2003 كو عمل ميں آيا، اس ٹرسٹ نے الحمد لله اس قليل مدت ميں كارہائے نماياں انجام ديئے ہيں، چاہے وه دينى وعصرى تعليم كا ميدان ہو، يا رفاہى اور سماجى كاموں كا ميدان ، غريبوں اور يتيموں كى امداد كا مسئلہ ہو، يا سيلاب زدہ علاقوں ميں رليف كا مسئلہ ، يا پھر غريب ومزدور طبقہ كى كفالت اور ان كے ليے روزى روٹى كا سوال، الحمد لله ان تمام ميدانوں ميں ٹرسٹ كى خدمات روز روشن كى طرح عياں ہيں، يہ ٹرسٹ اپنے قيام كے زمانے سے لے كرآج تك پورے جوش وخروش كے ساتھ دينى سماجى اور رفاہى كاموں ميں بڑھ چڑھ كر حصہ لے رہاہے۔ ٹرسٹ كى كچھ نمايا ں خدمات درجِ ذيل ہيں:
1 – جامعہ عربيہ عمر فاروق درياباد كا قيام
ہمارے ملك ہندوستان ميں اس وقت مسلمانوں كو اپنا دين اور ايمان بچانا اور اس پر جمے رہنا سب سے اہم مسئلہ ہے، غيروں كى طرف سے ان كا قلع قمع كرنے اور انہيں نيست ونابود كرنے كى پورى كوشش كى جارہى ہے، دہریت اور لادینیت کا بازار گرم ہے ، مذہب اسلام سے دشمنی ، دينى مدارس و مراکز سے بغض ، خدا اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے حقد وعداوت بڑھتی چلى جارہی ہے ، مدارس ميں متبادل اور معقول تعلیمی نظام نہ ہونے کی وجہ سے مجبوراً مسلم بچے غيروں كے اسكول ميں داخلہ لے رہے ہيں، جہاں كا آزادانہ ماحول اور مخلوط تعليم بچوں ميں بے راه روى اور دين سے بيزارى كا سبب بنتا جا رہا ہے، بچے اسلامى تعليمات سے نا بلد ہوتے جا رہےہيں، ایسے نازک و مشکل ترین حالات كے پيشِ نظر معاشرہ كو دينى علوم سے روشناس كرانے اور بچوں كو دينى تعليم كے زيور سے آراستہ كرنے كے ليے، اور اپنے دين ومذہب پر ثابت قدم رہنے كے ليے حضرت مولانا نور الہدى قاسمی دامت بركاتہم نے 2006 ميں اسى ٹرسٹ كے تعاون سے درياباد ضلع سنت كبير نگر ميں ایک دینی، دعوتی، اصلاح اور تربیتی ادارہ کی بنیادرکھی، جسکا نام “جامعہ عربیہ عمر فاروق“ ركھا ،جس كى ديكھ ريكھ اور نظامت حضرت مولانا كے خلف رشيد مولانا رحمت اللہ نور قاسمی كر رہے ہيں، اللہ تعالی کے فضل و کرم سے یہ جامعہ اپنے قیام سے لیکر آج تک طلبہ کرام کی تعلیمی وتربیتی خدمات انجام دے رہا ہے، جو اپنی مثال آپ ہے۔
2 – دار العلوم فاروقيہ ديوبند كا قيام:
جامعہ عربيہ عمر فاروق چیئر ٹیبل اینڈ ایجوکیشنل ٹرسٹ كا دوسرا اہم كارنامہ دارالعلوم فاروقيہ ديوبند كا قيام ہے، نونہلانِ اسلام كو الحاد اور بے دينى سے بچانے اور انہيں زيورِ تعليم سے آراستہ وپيراستہ كرنے كے ليے سن 2010 ميں حضرت مولانا نور الہدى قاسمی دامت بركاتہم نے سرزمينِ ديوبند ميں دارالعلوم فاروقيہ كے نام سے ايك ادارہ قائم كيا، اس كے ذمہ دار حضرت مولانا رحمت اللہ نور قاسمی دامت بركاتہم ہيں، دارالعلوم فاروقيہ اپنے قيام كے پہلے ہى دن سے طلبہ كى تعليم وتربيت ميں مصروف عمل ہے، اس ادارہ ميں حفظ وناظرہ وتجويد كے ساتھ ساتھ اعداديہ سے عربى ہفتم تك كى تعليم دى جاتى ہے، اور شعبہ افتاء كى بھى پڑھائى ہوتى ہے، اور بقدر ضرورت عصرى علوم بھى پڑھائے جاتے ہيں، اب تك اس ادارے سے ہزاروں كى تعداد ميں طلبہ فيض ياب ہو چكے ہيں۔
3 – پيراڈائز انگلش ميڈيم اسلامك اسكول كا قيام
وقت اور حالات كے تقاضوں پر عمل كرتے ہوئے، اور عصرى تعليم كى طرف لوگوں كے بڑھتے رجحانات كو ديكھتے ہوئے جامعہ عربيہ عمر فاروق چیئر ٹیبل اینڈ ایجوکیشنل ٹرسٹ نے سن 2021 ميں ايك اسلامك اسكول كى بنياد ركھى جس كا نام پيراڈائز انگلش ميڈيم اسلامك اسكول ہے، يہاں پر پورے طور اسلامى ماحول ميں بچوں كو انٹر ميڈيٹ تك عصرى تعليم دى جاتى ہے، اور طلبہ كو دين كے ضرورى گوشوں سے رو شناس بھى كرايا جاتا ہے، بچيوں كو مكمل پردے اور شرعى حدود ميں ركھا جاتا ہے، اس اسكول ميں تجويد كے ساتھ ناظرہ قرآن اور حفظ قرآن پر بھى زور ديا جاتا ہے، يہ اسكول سى – بى – ايس – سى پيٹرن كے مطابق پر چل رہا ہے۔
3 – الفاروق بیت المال كا قيام
الفاروق بیت المال بھی جامعہ عربيہ عمر فاروق چیئر ٹیبل اینڈ ایجوکیشنل ٹرسٹ کے زیراہتمام کام کرتاہے، ملک کے مختلف حصوں میں جو بھی خیراتی اور سماجی کام کیے جاتے ہیں، وہ سب الفاروق بیت المال کے تحت انجام پاتے ہيں۔ الفاروق بيت المال رقوم كى فراہمى کرتا ہے، اور ان سے حسبِ ضرورت غریبوں میں راشن پانی، کھانا، کپڑا اور دیگر ضروریات زندگی تقسیم کی جاتی ہیں۔
ٹرسٹ كے سماجى اور رفاہى كام
تعلميى ميدان كے ساتھ ساتھ جامعہ عربيہ عمر فاروق چیئر ٹیبل اینڈ ایجوکیشنل ٹرسٹ روزِ اول ہى سماجى اور رفاہى كاموں ميں بھى سر گرمِ عمل ہے، مستحقین کا دل کھول کر تعاون کرتا رہتا ہے،يتيموں کی کفالت، بیواؤں کی ضروریاتِ زندگى كاسامان فرا ہم كرنے، اور غریب لوگوں کی شادی كرانے اور مريضوں كے علاج معالجے ميں يہ ٹرسٹ انتہائى پرجوش اور اكٹيو ہے، ذيل ميں ٹرسٹ كے كچھ رفاہى كاموں كو درج كيا جاتا ہے:
1 – سيلاب زدہ علاقوں ميں مدد:
ہندوستان كےمختلف سيلاب زدہ علاقوں مثلا: آسام ، بنگال، بہار ، لكھيم پور كھيرى، اور كوكن كے بہت سے علاقے جو آئے دن سيلاب كى زد ميں آتے رہتے ہيں، ان علاقوں ميں ہر سال سيلاب سے متاثر لوگوں كى مدد كى جاتى ہے، ان كے ليےراشن پانى، كھانا كپڑا اور دوسرى ضروريات كے سامان اس ٹرسٹ كے ذريعہ فراہم كئے جاتے ہيں، بيماروں كے ليے ميڈكل كيمپ لگائے جاتے ہيں، ان كے ليے ہر طرح كى سہوليات فراہم كى جاتى ہيں۔
2 – يتيموں اور بيواؤں كى كفالت:
وہ يتيم اور نادار بچے جن كى ديكھ ريكھ كرنے والا كوئى نہيں ہوتا ہے، اسى طرح وہ بيوہ عورتيں جن كا كوئى پرسانِ حال نہيں ہوتا ہے يہ ٹرسٹ ان كى كفالت كى پورى ذمہ دارى اٹھاتا ہے، ان كى ہر چھوٹى بڑى جائز ضرورت كا خيال ركھتا ہے۔
3 – غريب اور يتيم بچّيوں كى شادى كا انتظام:
الحمد اس ٹرسٹ كے ذريعہ ملك كے مختلف حصوں ميں اب تك 300 سے زائد غريب اور يتيم بچّيوں كى شادياں كرائى جا چكى ہيں، اور اس كے علاوہ بچّيوں كى شاديوں ميں مختلف گھريلو سامان مثلا: سلائى مشينيں، المارياں اور برتن وغيرہ ہزاروں كى تعداد ميں تقسيم كئے جا چكے ہيں۔
4 – رمضان ميں فوڈ كٹ كى تقسيم:
ہر سال رمضان كے مہينے ميں1000 سے زائد غريبوں ميں فوڈ كٹ تقسيم كى جاتى ہے، تاكہ رمضان كے مہينے ميں غريبوں كے گھروں كا چولہا جل سكے، اور انہيں سہرى اور افطار ميں دقتوں كا سامنا نہ كرنا پڑے، يہ كٹ بستى ،سنت كبير نگر، ديوبند، بہار، آسام اور بنگال كے غريب علاقوں اور گاؤں ميں تقسيم كى جاتى ہے۔
5 – پانى كى پلانٹنگ:
ملك كے جن علاقوں ميں پانى كى قلت ہے، وہاں پانى كى سپلائى كا انتظام اس ٹرسٹ كے ذريعہ كيا جاتا ہے، اسی طرح جن غريب گھروں ميں نل وغيرہ نہيں ہوتى ہے وہاں پر اس ٹرسٹ كے ذريعہ نل گڑوانے كا انتظام كيا جاتا ہے۔
جامعہ عربيہ عمر فاروق چیئر ٹیبل اینڈ ایجوکیشنل ٹرسٹ کی فوری ضروریات:
(1) مسجد امام ابو حنیفہ کی تعمیر کے لیے مزيد رقوم كى فراہمى (جس کا بنیادی کام ہو چکا ہے ) ۔
(۲) یتیم بچوں کے لئے کھانے پینے کا انتظام۔
(۳) بیواؤں اور یتیموں کے لئے راشن پانی اور دوسری گھریلو ضروریات کا انتظام ۔
(۴) مستحق لوگوں کے لئے پانی کا انتظام۔
ٹرسٹ كےعزائم و منصوبے
(۱) ۵۰ بیڈ کے ہاسپٹل کی تعمیر ( زمین کا انتظام ہو گیا ہے )۔
(۲) مکتب کی بلڈنگ کی تعمیر (۳) نسواں مدرسہ کی تعمیر (4) گرلس اسكول كا قيام
(5) جامعہ عربيہ عمر فاروق دريا باد ميں طلبہ كے ليے دارالاقامہ كا قيام
(6) دار العلوم فاروقيہ ديوبند ميں اساتذہ كے ليے فيملى كوارٹر كى تعمير
(7) دار العلوم فاروقيہ ديوبند ميں دار الحديث كى تعمير